آج کا دور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویڈیو شیئرنگ کا ہے۔ ویڈیوز پر کمائی کا سب سے بڑا ذریعہ یوٹیوب ہے۔۔ ہمارے آس پاس کئی لوگ یوٹیوب سے موٹی کمائی کر رہے ہیں لیکن کچھ کے ہاتھ نہ ہونے کے برابر ہی آتا ہے۔ْ اگر آپ بھی کنٹینٹ کریئیٹر ہیں تو یوٹیوب کے پے پر ویو سسٹم سے متعلق جاننا بہت ضروری ہے۔
یوٹیوب ہر ایک ویو کے لیے کری ایٹر کو رقم دیتی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی ویڈیو پر 10 لاکھ ویوز آنے پر آپ مالامال ہو جائیں گے۔ دراصل یوٹیوب اپنے کری ایٹرز کو ایڈ پر آنے والے ویوز کا معاوضہ دیتا ہے۔ ایڈورٹائزر کی طرف سے ملنے والی رقم میں سے 45 فیصد یوٹیوب خود رکھتا ہے اور 55 فیصد کری ایٹرز کو دیا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کری ایٹرز کی کمائی کے لیے یوٹیوب کا پے پر-ویو سسٹم کام کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے ویڈیو پر آئے ہر ویو کے لیے آپ کی کمائی ہو۔
اصل میں یوٹیوب آپ کے ویڈیو پر چلنے والے ایڈ کو ملنے والے ویوز کے حساب سے ادائیگی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے ویڈیو پر ایک لاکھ ویوز آئے ہیں، لیکن اس پر کوئی ایڈ نہیں ہے تو آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔ جبکہ اگر آپ کے ویڈیو پر ایک لاکھ ویوز ہیں اور اس پر چلنے والی ایڈ کو 10 ہزار ویوز ملے ہیں تو انہی 10 ہزار ویوز کا پیسہ آپ کے کھاتے میں آئے گا۔
اگر آپ کے کسی ویڈیو پر ایک سے زیادہ ایڈ چل رہی ہیں تو ان پر آپ کے ویڈیو کی نسبت زیادہ ویوز آ سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں آپ کے ویڈیو پر کم ویوز ہونے پر بھی آپ کی اچھی کمائی ہوگی۔
ویوز کے حساب سے کتنا پیسہ ملتا ہے؟
اس سوال کا کوئی سیدھا جواب نہیں ہے۔ ویوز کے حساب سے کمائی سبسکرائبرز، ویڈیو کی رسائی اور انگیجمنٹ وغیرہ کئی عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔ پھر بھی اگر موٹے طور پر اندازہ لگایا جائے تو ایک تخلیق کار 1000 ایڈ ویوز پر 5 سے 15 ڈالر تک کما سکتا ہے۔











