بالی ووڈ میں ابھی تک شاہ رخ خان سب سے امیر شخص بتائے جا رہے تھے۔ مگر یہ سچ نہیں۔ انہیں دولت کے معاملے میں ایک جانے مانے شخص نے پچھاڑ دیا ہے۔ وہ نہ ڈائریکٹر ہے اور نہ ہی ایکٹر۔
گزشتہ دنوں فوربز نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے امیر لوگوں کی فہرست جاری کی تھی، جس میں شاہ رخ خان سب سے امیر اداکار قرار دیے گئے تھے۔ ان کی دولت کا اندازہ 1.4 ارب ڈالر یعنی 124 ارب بھارتی روپے لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد جوہی چاؤلہ 779 ارب بھارتی روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور 216 ارب بھارتی روپے کی دولت کے ساتھ ہریتک روشن تیسرے نمبر پر ہیں۔
فہرست کے مطابق معروف بالی ووڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر 188 ارب بھارتی روپے کے ساتھ چوتھے اور امیتابھ بچن 163 ارب بھارتی روپے کی جائیداد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق درحقیقت یہ فہرست ہی درست نہیں۔۔ دولت کے مقابلے میں شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سب سے امیر آدمی نہیں۔ درحقیقت یہ اعزاز ایک بھارتی فلم پروڈیوسر کے پاس ہے۔
رونی اسکریووالا نامی یہ فلم پروڈیوسر ڈیڑھ ارب ڈالر یعنی 1330 ارب بھارتی روپے کے اثاثوں کا مالک ہے۔
رونی اسکریووالا نے 80 کی دہائی میں ٹوتھ برش بنانے کا کام شروع کیا تھا۔ اس کے بعد 1990 میں یو ٹی و ی نامی ایک ایک ٹی وی اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی ، جو بعد میں فلم پروڈکشن کمپنی بن گئی۔
یوٹی وی کے بینر تلے ‘لکش’، ‘سوادیس’، ‘رنگ دے بسنتی’، ‘جودھا اکبر’ اور ‘فیشن’ جیسی فلمیں بنیں۔ 2012 میں یو تی وی نے ہالی ووڈ کے پروڈکشن ہاؤس ڈزنی کے ساتھ اربوں ڈالر کی ڈیل کی تھی اور پھر پروڈیوسر نے آر ایس وی پی موویز کی بنیاد رکھی۔ اس کے تحت ‘کیدارناتھ’، ‘اُڑی’ اور ‘سیم بہادر’ جیسی فلمیں بنائی گئیں۔











