اہم ترین

بھارتی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پر ہندو انتہا پسند کی جوتا باری

بھارتی سپریم کورٹ میں ایک انتہاپسندہندو وکیل نے دوران سماعت اپنا جوتا چیف جسٹس بی آر گاوائی کو پھینک مارا۔

جرمن ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گاوائی کا تعلق ہندوؤں میں انتہائی پسماندہ دلت طبقے سے ہے، وہ خود کو بھارت کے آئین ساز بھیم راؤ امبیڈکر کا پیروکار بتاتے ہیں۔

چھ اکتوبر کی صبح سپریم کورٹ راکیش کِشور نامی وکیل نے میں کارروائی کے دوران ایک وکیل نے اپنے اسپورٹس شوز نکال کر جسٹس بی آر گاوائی پر پھینک دیے۔

پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے راکیش کِشور چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر ناخوش تھے، جو انہوں نے حالیہ سماعت میں کھجوراہو مندر کمپلیکس میں بھگوان وشنو کے بت کی بحالی سے متعلق عرضی کی سماعت کے دوران دیے تھے۔

دہلی پولیس نے کہا کہ وکیل راکیش کِشور کی اس حرکت کی تحقیقات جاری ہیں۔ 71 سالہ وکیل مبینہ طور پر ہندوؤں کے بھگوان وشنو کے بت کی بحالی سے متعلق چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گاوائی کے ایک ریمارکس پر ناخوش تھے۔

واقعے کے باوجود چیف جسٹس گاوائی ایک مقدمے کی سماعت کرتے رہے اور کہا، میں ان چیزوں سے متاثر نہیں ہوتا۔

پاکستان