اہم ترین

دنیا کے کسی بھی کونے میں صرف ایک گھنٹے میں پہنچے گا سامان، خلا سے ہوگی ڈلیوری

دنیا بھر میں گھر تک سامان پہنچانے والی کمپنیوں کی دھوم ہے۔ امیزون سے دراز تک ان کمپنیوں میں کم وقت میں سامان کی فراہمی کا مقابلہ ہے۔ کئی ایسی کمپنیاں ہیں جو گھنٹوں میں آپ کے گھر آرڈر کیا گیا سامان پہنچا دیتی ہیں۔ ان حالات میں اگر کوئی صرف ایک گھنٹے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں سامان پہنچا سکے تو کیا ہوگا؟ یہ سروس لاجسٹکس کی دنیا میں ایک انقلاب کے طور پر آئی ہے جسے ’اسپیس ڈیلیوری وہیکل‘ کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

خلائی ساز و سامان اور دفاعی شعبوں میں کام کرنے والی امریکی کمپنی انورسن نے ایسا نظام متعارف کرانےکی ٹھانی ہے جو دنیا کے کسی بھی کونے میں صرف ایک گھنٹے میں سامان پہنچائے گی۔

انورسن نے دنیا کی پہلی خلائی ڈیلیوری گاڑی تیار کی ہے۔ یہ گاڑی صرف 60 منٹ میں ہمارے کرہ ارض کے کسی بھی شہر میں سامان پہنچا سکتی ہے۔ یہ کام کمپنی اپنی آرک گاڑی انجام دیتی ہے۔

آرک ایک ’ری انٹری‘ گاڑی ہے ۔ یعنی یہ خلا میں جا سکتی ہے اور زمین پر واپس آ سکتی ہے۔ آرک گاڑی ایک خلائی جہاز کی طرح ہے جو 8 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی ہے۔ یہ ایک بار میں 227 کلوگرام تک کا سامان لے جا سکتی ہے۔

آرک گاڑی زمین سے 1000 کلومیٹر اوپر خلا میں جائے گی۔ 25000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سامان پہنچانے کے مقام پر پہنچنے کے بعد زمین پر واپس آئے گی۔ فضا میں داخل ہونے کے بعد یہ پیراشوٹ کے ذریعے لینڈ کرے گی۔

کمپنی اس سروس کے معاوضے اور شرائط و ضوابط کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن اس سلسلے میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خلائی گاڑی دوبارہ استعمال کیا جاسکتی ہے اور سستا ہے۔

پاکستان