واٹس ایپ اپنی آئی او ایس ایپ کے لیے ایک نئے فیچر کی جانچ کر رہا ہے، جس کے ذریعے اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔
فیچر ٹریکر ویب سائیٹ ویبیٹا انفو کے ذریعے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق انسٹنٹ میسیجنگ پلیٹ فارم اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے لیے نئے کوئیک شیئرنگ آپشن پر کام کر رہا ہے۔ اس آپشن کے بعد صارفین دوسروں کے ساتھ اسٹیٹس اپ ڈیٹ جلدی سے شیئر کر پائیں گے، جس سے انہیں الگ انٹرفیس سے نیویگیٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بیٹا کے تازہ ترین اپ ڈیٹ 25.28.10.72 میں دیکھے گئے نئے کوڈ سے پتہ چلا ہے کہ ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے لیے ایک نئے کوئیک شیئرنگ فیچر پر کام کر رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ پیج کے انٹرفیس کو اپ ڈیٹ کرے گا، جس سے یہ انسٹاگرام جیسا ہی لگے گا۔ صارفین کو اسکرین کے نچلے بائیں کونے میں ویو کاؤنٹ نظر آئے گا۔
اس کے علاوہ ایک اور بڑی تبدیلی میٹا کے دیگر ایپس فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے دو نئے کوئیک شیئرنگ آپشنز شامل ہونے کی امید ہے۔
نئے آپشن کے ساتھ صارفین ان سوشل میڈیا ایپس پر اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو تیزی سے کراس پوسٹ کر پائیں گے۔
فیچر ٹریکر نے بتایا کہ صارفین اس بات پر کنٹرول برقرار رکھ پائیں گے کہ ان کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کہاں شیئر کیے جائیں۔
صارفین انسٹاگرام اور فیس بک یا دونوں پلیٹ فارم پر الگ الگ دستی طور پر پوسٹ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ فیس بک پر اپ ڈیٹ شیئر کرنے پر وہ اپنے آپ انسٹاگرام پر شیئر ہوگا یا نہیں ہوگا۔











