بالی ووڈ کے فنکار جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہورہی ہے۔اس میں اداکارہ باحجاب ہیں جب کہ رنویر سنگھ کا داڑھی میں نیا لُک مداحوں کو بہت پسند آرہا ہے۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک تشہیری ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ جس کا عنوان وزٹ ابو ظہبی ہے۔ جوڑے نے اس ویڈیو کے عنوان میں میراسکون لکھا ہے۔
فلم سنگھم اگین اور انکے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد یہ ان کا ایک ساتھ پہلا کام ہے۔ اس پر انہیں خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے۔
خوبصورت انداز میں فلمایا گیا یہ اشتہار جوڑے کو ابوظہبی کی ثقافت اور فن سے محبت کرتا دکھارہا ہے۔
اشتہار کے آغاز میں رنویر قدیم نوادرات کو حیرت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں ۔ اور دیپیکا کو کہتے ہیں کہ اگر میرا مجسمہ بنایا گیا تو میرا انداز کیسی ہوگا!‘‘ دیپیکا شوخی سے کہتی ہیں کہ کہ ’’تم بلاشبہ کسی عجائب گھر میں رکھے جانے کے لائق ہو۔‘‘
اسی دوران رنویر پھر پوچھتے ہیں، ’’کبھی تم سوچتی ہو کہ اگر ہم کہیں اور ہوتے تو کیسا ہوتا؟‘‘ دیپیکا سوچتے ہوئے کہتی ہیں، ’’دلچسپ ۔۔۔ بعض مقامات ہم سے ایسے سوالات کرتے ہیں جو ہم خود اپنے آپ سے نہیں پوچھتے۔‘‘
ویڈیو میں دیپیکا کہتی ہیں کہ خاموشی بعض اوقات ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے کوئی جواب دے رہا ہو۔
تشہیری ویڈیو میں دیپیکا نےحجاب کیا ہوا ہے جب کہ رنویر کی داڑھی بھی انہیں مزید جاذب نظر بنارہی ہے۔
مداح اس جوڑے کی اداکاری اور انداز کی تعریفیں کررہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا، ’’وہ حجاب میں شاندار نظر آ رہی ہیں۔‘‘ایک نے کہا، ’’یہ خوبصورت حجاب دیپیکا کو ایک دلکش انداز دے رہا ہے۔‘‘ تیسرا مداح لکھا، ’’ان کی عرب ثقافت کے لیے یہ احترام اور ان کا حجاب پہننا میری دیپیکا کے لیے محبت بڑھاتا ہے۔‘‘











