اہم ترین

جونی لیور کی بیٹی والد سے زیادہ باصلاحیت: سلمان خان نے بڑی بات کردی

بھارتی ٹی وی کے تاریخ کے سب سے مقبول رئیلٹی شو بگ باس کا 19واں سیزن جاری ہے۔ جس میں معروف بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی بیٹی جیمی لیور نے ایسی پرفارمنس دی کہ سلمان خان بھی ان کے گرویدہ ہوگئے ۔

ریئلٹی شو بگ باس 19 کے “ویک اینڈ کا وار” میں مشہور کامیڈین جونی لیور کی بیٹی جیمی لیور شو میں بطور مہمان شامل ہوئیں۔ اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں جیمی نے نہ صرف گھر والوں بلکہ شو کے میزبان سلمان خان کو بھی ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔

جیمی لیور فرح خان کے گیٹ اپ میں انٹری کرتی ہیں، اور خود کو “ٹھرّا خان” کے نام سے متعارف کرواتی ہیں۔ انہوں نے فرح خان کی انداز میں گھر والوں کی خوب چھیڑ چھاڑ کی، دلچسپ تبصرے کیے اور ان کی نقل اتار کر سب کو ہنسا دیا۔

سلمان خان جیمی کی پرفارمنس سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے کہا جیمی، تم تو اپنے والد جونی لیور سے بھی زیادہ ٹیلنٹڈ ہو!۔

ان کے اس جملے نے جیمی کے فن کی قدر میں مزید اضافہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر شو کا پرومو وائرل ہو رہا ہے۔

پاکستان