اہم ترین

امریکی صدر کی ٹیرف دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چین

چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اختلافات کو دھمکیوں کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے۔ امریکی صدر کی جانب سے 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے دو دن قبل چین کی جانب سے نایاب معدنیات پر برآمدی پابندیاں لگانے کو جارحانہ رویہ‘ قرار دیا تھا اور ساتھ ہی چینی مصنوعات پر بڑے پیمانے پر بڑے پیمانے پرٹیرف لگانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

جس کے بعد جواب میں چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ بار بار زیادہ ٹیرف کی دھمکیاں دینا چین سے تعلقات استوار کرنے کا درست طریقہ نہیں۔ تمام فریقین کو اپنے تحفظات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو چین بھی اپنے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور اور مؤثر اقدامات کرے گا۔

پاکستان