پاکستانی ڈراما اور فلم کی مقبول ترین جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم نیلوفر سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ لیکن اس سے قبل فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
ڈ آف مولا جٹ کے بعد ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر اپنا جادو جگانے آرہی ہے۔
فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ فلم 28 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
ایک منٹ 38 سیکنڈ کے ٹریلر میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔
فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں مدیحہ امام، ثروت گیلانی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، گوہر شید، فیصل قریشی، سمیعہ ممتاز، راشید فاروق، چاند بریل، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد شامل ہیں۔











