اہم ترین

غزہ امن سمٹ میں ٹرمپ اٹلی کی وزیراعظم کے حسن پر قربان

غزہ امن کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اپنی متنازع گفتگو کے باعث سرخیوں میں آگئے۔ ٹرمپ نے اسٹیج پر موجود اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کو “حسین” کہہ دیا — اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 79 سال ہے اور ان کی 3 شادیاں ہوچکی ہیں۔ اس دوران کئی معاشقے اس کےعلاوہ ہیں۔

ٹرمپ کو ماضی میں خواتین کے بارے میں متنازع بیانات دینے پر شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ حال ہی میں ایک امریکی عدالت نے مصنفہ ای۔ جین کیرول کے خلاف ہتکِ عزت کیس میں ان پر 83.3 ملین ڈالر جرمانہ برقرار رکھا تھا۔

مصر کےشہر شرم الشیخ میں گزشتہ روز غزہ میں امن سے متعلق انتہائی اہم اجلاس ہوا۔ جس میں پاکستان سمیت کئی اسلامی ملکوں کے علاوہ یورپی ریاستوں کے سربراہان شریک تھے۔

امن معاہدے کی تقریب کے دوران تمام سربراہان مملکت پوڈیم پرہی موجود تھے۔جن میں صرف ایک ہیخاتون تھیںاور وہ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی تھیں۔

ٹرمپ نے تقریر کے دوران کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ کہنا سیاسی طور پر خطرناک ہے، لیکن وہ واقعی خوبصورت ہیں۔ اگر آپ امریکہ میں کسی خاتون کو بیوٹی فل کہیں تو آپ کا سیاسی کیریئر ختم ہو جاتا ہے — مگر میں رسک لینے کو تیار ہوں۔

اس کے بعد ٹرمپ نے میلونی کی جانب رخ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو برا نہیں لگے گا نا اگر میں آپ کو حسین کہوں؟ کیونکہ آپ ہیں۔

جارجیا میلونی کا ردعمل کیمرے میں قید نہ ہو سکا کیونکہ ٹرمپ ان کے سامنے کھڑے تھے۔

ٹرمپ نے بعد میں میلونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار رہنما ہیں جنہیں اٹلی میں بہت عزت حاصل ہے۔

پاکستان