اہم ترین

کوہلی، روہت ہو یا بابر، ہاشم آملہ کی ٹیسٹ ٹیم سے بڑے بڑے باہر

جنوبی افریقا کے سابق اسٹار بلے باز ہاشم آملہ نے اپنے تازہ پوڈکاسٹ میں تاریخ کی آل ٹائم بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر کے کرکٹ فینز کو حیران کر دیا۔ حیرت انگیز طور پر آملہ نے اپنی اس ورلڈ الیون میں ویرات کوہلی، روہت شرما،، بابر اعظم ، عمران خان اور جاوید میانداد جیسے بڑے ناموں کو شامل ہی نہیں کیا

ہاشم آملہ نے “بیئرڈ بیفور کرکٹ” پوڈکاسٹ پر بات کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا انتخاب کیا۔ ان کے مطابق اوپنرز کے طور پر گریم اسمتھ اور میتھیو ہیڈن کو جگہ ملی، جبکہ نمبر تین پر راہول ڈریویڈ، نمبر چار پر رکی پونٹنگ، اور پانچویں نمبر پر سچن ٹنڈولکر بیٹنگ کریں گے۔

آل راؤنڈر کے طور پر آملہ نے اپنے ہم وطن ژاک کیلس کو “گریٹسٹ آف آل ٹائم” قرار دیتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا۔

وکٹ کیپر کے طور پر اے بی ڈی ویلیئرز کا انتخاب کیا گیا، جبکہ اسپنرز میں مرلی دھرن اور شین وارن نے جگہ بنائی۔

فاسٹ بولنگ اٹیک میں گلین میک گرا اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔

اس طرح ہاشم آملہ کی آل ٹائم بیسٹ ٹیسٹ ٹیم میں گریم اسمتھ، میتھیو ہیڈن، راہول ڈریویڈ، رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، ژاک کیلس، اے بی ڈی ویلیئرز (وکٹ کیپر)، مرلی دھرن، شین وارن، گلین میک گرااور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہاشم آملہ کی اس لسٹ پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں — کچھ کا کہنا ہے ویرات کوہلی کے بغیر کوئی ورلڈ الیون مکمل نہیں! تو کچھ نے انہیں بابر، عمران اور جاوید میانداد جیسے کھلاڑی یاد دلائے۔

پاکستان