اہم ترین

سالانہ96 لاکھ کم ہیں 1.3 کروڑ دوگے تونوکری کروں گا: امیدوار کی شرط پر میمز کی بارش

بھارت میں ایک سینیئر ٹیکنالوجی پروفیشنل نے حال ہی میں 96 لاکھ روپے سالانہ کی نوکری کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ وہ 1.3 کروڑ روپے فکس تنخواہ چاہتے ہیں۔ اس انکار کے بعد سوشل میڈیا پر تنخواہوں کی توقعات کو لے کر دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

بھارت میں بڑی کمپنیوں کےلئے ملازمین کی بھرتیوں کے پیشے سے وابستہ ریکروٹر جنید کھتری نے یہ واقعہ اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

ان کے مطابق وہ ایک معروف مگر نامعلوم کمپنی میں ہیڈ آف انجینئرنگ کے عہدے کے لیے بھرتی کر رہے تھے۔ کمپنی ایسے امیدوار کی تلاش میں تھی جس کے پاس کم از کم 17 سال کا تجربہ ہو۔ لیکن جب امیدوار کو 96 لاکھ روپے سالانہ کا آفر دیا گیا تو اس نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسے 1.3 کروڑ روپے کی فکس تنخواہ قبول ہوگی۔

جنید کھتری نے بتایا کہ انہوں نے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی مگر بات نہیں بنی۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ایک بہترین امیدوار کو ریجیکٹ کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے، مگر اس کی تنخواہ 1.3 کروڑ ہے جبکہ ہمارا بجٹ میں صرف 96 لاکھ تھے۔

جنید کھتری کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی وائرل ہو گئی اور اسے دو لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔ صارفین نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔

ایک صارف نے مذاق میں لکھا، ہمیں رکھ لو، میں اور میرے پانچ دوست مل کر 96 لاکھ میں کام کر لیں گے!

ایک اور نے کہا،اچھی کمپنی، ریموٹ ورک، مضبوط ٹیکنیکل ماحول اور ورک لائف بیلنس ہی کسی کو کم تنخواہ پر راضی کر سکتا ہے۔

جبکہ ایک تیسرے صارف نے ہنستے ہوئے لکھا،بھائی، مجھے صرف 6 لاکھ روپے دے دو، میں کام کر لوں گا۔ اگر مجھے کچھ نہیں آتا تو سیکھ لوں گا، اللہ نے دماغ دیا ہے!

یہ واقعہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی ٹیک انڈسٹری میں سینیئر پروفیشنلز کی تنخواہ کے حوالے سے خواہش تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اور کمپنیاں بجٹ اور ٹیلنٹ کے درمیان توازن قائم کرنے میں مشکل محسوس کر رہی ہیں۔

پاکستان