اہم ترین

لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو شکست: سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری

پاکستان نے پہلی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے چوتھے روز پاکستان کی پوزیشن آغاز میں اس وقت مستحکم ہو گئی جب مہمان کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا لیکن مجموعی سکور میں صرف چار رنز کے اضافے پر مزید دو وکٹیں گنوا دیں۔

اس کے بعد بریوس نے اننگز کو تھوڑا سہارا دیا تاہم وہ 54 رنز پر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹے تو اس کے بعد آنے والے بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر رک نہیں سکے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے چار، چار اور ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان