جنوبی افریقا نے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 94 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ پاکستان ٹیم نے چوتھے روز صرف 44 رنز بنائے اور 6 وکٹیں گنوائیں، اس طرح پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ نصف سنچری بنانے والے بابر اعظم کے علاوہ کو بلے باز قابل ذکر کاکردگی نہیں دکھاسکا۔
پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 68 رنز کا آسان ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج پلیئرآف دی میچ اور متھو سامی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔









