پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز سے متعلق متبادل پلان تیار کر لیا ہے۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین پی ایس ایل کے حوالے سے پی سی بی پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔ جس پر پی سی بی نے انہیں نوٹس جاری کیا تھااور کہا تھاکہ وہ اپنی تنقید پر عوامی طور پر معافی مانگیں۔ تاہم علی ترین نے نوٹس پھاڑتےہوئے معافی مانگنے سے بھی انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ معاملات طے نہیں پاتے تو فرنچائز کی رکنیت ختم کرکے اسے نئے مالک کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کچھ سرمایہ کاروں سے ابتدائی رابطے کیے ہیں، اور متعدد سرمایہ کاروں نے ملتان سلطانز کرکٹ ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اگر موجودہ مالکان کے ساتھ معاملات حل نہ ہوئے تو نئے مالک کا انتخاب جلد از جلد فائنل کیا جائے گا تاکہ لیگ کے شیڈول یا ساکھ پر کوئی اثر نہ پڑے۔











