اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے تجربات کے حوالے سے کہا ہے کہ دوسری شادی والدین کی رضامندی سے ہوئی اور لڑکیوں کو تنہا شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔
اداکارہ آمنہ شیخ کی پہلی شادی اداکار محب مرزا سے 2005 میں ہوئی تھی اور 2019 کے آغاز میں ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئیں۔ آمنہ شیخ نے اگست 2020 میں عمر فاروقی سے دوسری شادی کی۔
آمنہ شیخ اس وقت خوشگوار ازواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ 2021 میں وہ ایک اور بچے کی ماں بنی تھیں۔
فوشیا میگزین نامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے آمنہ خان نےکہا کہ لڑکیاں جب کبھی بھی کسی کے لیے اپنے دل میں جذبات محسوس کریں تو فوری فیصلہ نہ کریں، بلکہ سامنے والے کی شخصیت کا جائزہ لیں اور والدین کی رائے بھی لیں۔
پہلی شادی انہوں اپنی مرضی سے کی تھی اور والدین کی رائے شامل نہیں تھی، جب کہ دوسری شادی والدین کی رضامندی سے ہوئی اور ان کے لیے یہ ایک مثبت تجربہ رہا۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر وہ پہلے بھی والدین کو فیصلہ کرنے کا موقع دیتیں تو شاید وہ اسی قسم کا شخص ان کے لیے منتخب کر لیتے۔











