ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹرز جلد ہی آسٹریلیا کی مشہور کی بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان،محمد رضوان، حسن علی اور حسان خان نےرواں برس کے لئے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدےکر رکھےہیں۔
قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی روک دیئے تھے تاکہ قومی ٹیم کے شیڈول اور فٹنس پلان کے مطابق کھلاڑیوں کی شرکت کو منظم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام کھلاڑیوں کے معاہدے حتمی مراحل میں ہیں، اور پی سی بی نے ان کی شرکت پر باضابطہ منظوری دے دی ہے۔











