اہم ترین

پاکستان اور افغانستان کا مسئلہ جلد حل کروا دوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

ملائیشیا میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے موقع پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جیسے کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ یہ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک ہے جو میری انتظامیہ نے گزشتہ آٹھ ماہ میں ختم کروائی ہے، یہ اوسطاً ہر ماہ ایک جنگ بند کروانے کے برابر ہے۔ اب صرف ایک ہی باقی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں جنگیں رکوانے کا کام ایک ایسا کام ہے جو وہ کر سکتے ہیں۔اگر وہ کچھ وقت لگا کر لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں تو اس سے بہتر کچھ اور کرنے کو نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے جنگ شروع کر دی ہے لیکن میں بہت جلد یہ حل کروا دوں گا۔ وہ پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم دونوں کو جانتے ہیں اور وہ بہت زبردست لوگ ہیں۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ ہم بہت جل یہ کر پائیں گے جو کچھ روز پہلے شروع ہوا ہے۔

پاکستان