اہم ترین

نیلوفرکا میوزک ریلیز؛ فلم میرے لئے بہت معنی رکھتی ہے: ماہرہ خان

فواد خان اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانوی فلم ’نیلو فر‘ کا میوزک متعارف کرادیا گیا، جس کے لیے ایک پروموشن تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں فلم کا پہلا گانا ’تو میری‘ بھی پیش کیا گیا، جسے ذیشان وکی حیدر نے گنگایا ہے، جب کہ موسیقی ذیشان وکی حیدر اور شانی حیدر نے تیار کی ہے۔

تقریب کی میزبانی فواد خان اور ماہرہ خان نے کی، جنہوں نے تفریح، فیشن اور موسیقی کی صنعتوں سے آئے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ نیلو فر ایک ایسی کہانی ہے جو جذبات میں زندہ ہے اور یہ گانا اس کی دھڑکن ہے، آج کی رات اس احساس کو ان سب کے ساتھ بانٹنے کی تھی جنہوں نے فلم کے سفر پر یقین کیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت ذاتی معنی رکھتی ہے، آج رات جب سب نے گانے پر اتنی جذباتی ردعمل ظاہر کیا، تو انہیں یاد آیا کہ ہم نے نیلو فر کیوں بنائی، یہ عشق کی سب سے خالص اور روحانی شکل کے بارے میں ہے۔

پاکستان