اہم ترین

پاکستان میں میٹا اے آئی اردو متعارف

میٹا نے اپنی جدید مصنوعی ذہانت سروس میٹا اے آئی اردو زبان میں متعارف کروا دی ہے۔ یہ اقدام وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

میٹا اے آئی کی اردو لانچ کے بعد صارفین اب اپنی قومی زبان میں جدید اے آئی ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اردو سروس لانچ کئے جانے کے بعد اب صارفین واٹس ایپ ، فیس بک، انسٹاگرام اور میسینجر پر قومی زبان میں چیٹ کر سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ویڈیوز، تحریریں اور دیگر مواد کو اردو میں تخلیق اور ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔

صارفین اپنے سوالات اور ہدایات اردو میں دے سکتے ہیں، اور اے ان کے مطابق جوابات فراہم کرے گا۔

وزارتِ آئی ٹی کے تعاون سے اے آئی تعلیم اور ڈیجیٹل تبدیلی کے تجرباتی پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے۔

میٹا کا مقصد اردو بولنے والے صارفین کو اے آئی کی طاقتور خصوصیات تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

پاکستان