اہم ترین

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے بھائی عزت مآب ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کرنا میرے لیے باعثِ فخر اور خوشی کی بات تھی۔ہم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں اس تاریخی اور آزمودہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں عزت مآب ولی عہد کی ذاتی وابستگی اور ہمارے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی پُرعزم حمایت پر دل سے شکر گزار ہوں، تاکہ دونوں ممالک اور عوام کے لیے مزید تعاون اور خوشحالی ممکن بنائی جا سکے۔‘

پاکستان