یکم نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی طرف سے یہ سمری 31 اکتوبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور ملکی مارکیٹ کے حالات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔











