اہم ترین

بابر، سلمان اور عرفان سب فیل: جنوبی افریقا پہلا ٹی 20 جیت گیا

جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹی20 میچ میں 55 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 139 رنزہی بناسکی۔

اس طرح جنوبی افریقا کو 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقی بیٹرز کی شاندار بلےبازی

جنوبی افریقا کی جانب سے کوانٹن ڈی کوک اور ریزا ہنڈریکس نے 44 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کی۔ کوانٹن ڈی کوک 23 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ جس کےبعد ریزا نے ٹونیڈی زورزی کے ساتھ مل کر اسکور کو 93 تک پہنچادیا۔ 109 رنز پر ڈیوالڈ بریوکس جبکہ 112رنز پر میتھیو بریٹزکے پویلین لوٹ گئے لیکن ریزا کا بلا رنز اگلتا رہا۔

ریزا ہنڈریکس نے شاندار 40 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی، جارج لنڈے 36 اور ٹونی ڈی زورزی 16 گیندوں پر برق رفتار 33 بنا کر نمایاں رہے۔ اس طرح جنوبی افریقا مقررہ 20 اوورز میں 194رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

پاکستان سارے بیٹر ناکام

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے پانچ اوورز تک بغیر کسی نقصان کے رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلا نقصان 31 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر صاحبزادہ فرحان کی صورت میں ہوا، وہ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ایک لمبے عرصے بعد کم بیک کرنے والے بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے اور بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب 37 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

اس کے بعد پاکستانی بیٹرز کی وکٹیں دیوار ثابت ہوئیں، کپتان سلمان علی آغا دو، عثمان خان 12، حسن نواز تین اور فہیم اشرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز نے ٹیل اینڈرزکے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ۔ وہ پاکستان کی جانب سے سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 22 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم صرف 139 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان