اہم ترین

سلمان خان کی بیٹل آف گلووان میں امیتابھ بچن کی انٹری

۔سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم بیٹل آف گلوان میں مصروف ہیں۔ فلم میں اب گووندا کے بعد امیتابھ بچن کی بھی انٹری ہوگئی ہے۔

بیٹل آف گلووان بالی وڈ کی آنے والی ایک بڑی ایکشن فلم ہے، جو 2020 میں بھارت اور چین  کے درمیان سرحدی علاقے گلووان پر ہونے والی جھڑپ  پر مبنی ہے۔ یہ فلم بھارت اور چین کے درمیان ہوئی جھڑپوں اور بھارتی فوج کی بہادری کی کہانی بیان کرے گی۔

فلم کی ہدایت کاری اپوروا لکشیا کر رہے ہیں۔ سلمان خان فلم کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور انہوں نے حال ہی میں شوٹنگ کا آغاز کیا۔ ان کے ساتھ گووندا بھی اہم کردار ادا  کررہے ہیں۔

اگرچہ فلم کی مکمل کاسٹ، شوٹنگ شیڈول اور ریلیز کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ۔ لیکن فلم کی شوٹنگ مختلف لوکیشنز پر جاری ہے، جن میں کوہ ہمالیہ کے سرد اور برفانی ماحول کی عکاسی کے لیے پہاڑی علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر نے انسٹاگرام پرایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں امیتابھ بچن کو دیکھا جاسکتا  ہے جو سلمان خان کے سیٹ پر ڈائریکٹر اپوروا لکشیا کے ساتھ گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے یا صرف مہمان اداکار کا کردارنبھائیں گے۔

پاکستان