اہم ترین

مداح نے شاہ رخ خان سے گھر میں کمرہ مانگ لیا، کنگ خان نے مجبوری بتادی

بالی وڈ کے کنگ خان  کہے جانے والے سپر  اسٹار  شاہ رخ خان  اپنے مداحوں مزاح کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ان کے گھر منّت پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ایک مداح شاہ رخ کے گھر پہنچا اور مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ وہ منّت میں کمرہ لینا چاہتا ہے۔

اس پر شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا میرے پاس بھی کمرہ نہیں، آجکل میں خود کرایہ پر رہ رہا ہوں۔

یہ جواب نہ صرف فین کو ہنسنے پر مجبور کر گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا۔

فینز نے شاہ رخ کی عاجزی اور مزاح کی تعریف کی اور لکھا کہ  ایس آر کے  واقعی ہر فین کا دل جیت لیتے ہیں۔

ویسے آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ کئی مہا سے منت کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ اس کام کو بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دینے کے لیے شاہ رخ خان اور ان کا خاندان ممبئی کے علاقے باندرا میں کرائے کے ایک فلیٹ میں رہ رہے ہیں۔۔

پاکستان