آج کے ڈیجیٹل دور میں جنریٹیو اے آئی نے ہمارے کام کرنے کے طریقے کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔
اب ایسے کئی مفت ٹولز موجود ہیں جو نہ صرف آپ کے کام کو آسان بناتے ہیں بلکہ آپ کی تخلیقی صلاحیت کو بھی نئی سمت دیتے ہیں۔
یہ تمام ٹولز لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایم) پر مبنی ہیں جو انٹرنیٹ اور مختلف ذرائع سے سیکھے گئے ڈیٹا کی مدد سے نئے خیالات، مواد اور ویژول تیار کرتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں وہ 5 بہترین مفت اے آئی ٹولز جو آپ کی تخلیقی صلاحیت بہت آگے لے جا سکتے ہیں
چیٹ جی پی ٹی
اےآئی کی دنیا میں سب سے مقبول نام چیٹ جی پی ٹی کا آتا ہے۔ یہ ٹول کسی بھی موضوع پر ریسرچ، آئیڈیاز ڈیولپ کرنے اور درست معلومات حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ سرفہرست ذرائع کے لنکس بھی فراہم کرتا ہے تاکہ آپ مواد کی اہلیت جانچ سکیں۔ اگرچہ اس کا فری ورژن محدود سوالات کے ساتھ آتا ہے، پھر بھی یہ تخلیقی کام کے لیے ایک بہترین شروعات ہے۔
جیمنئی (گوگل اے آئی)
گوگل کاجیمنئی اے آئی آج کانٹینٹ کری ایٹرز کا نیا پسندیدہ ٹول بن چکا ہے۔اس میں حال ہی میں “نینوبنانا”امیج جنریشن فیچر شامل کیا گیا ہے، جو کسی بھی پرامپٹ سے حقیقی نظر آنے والی تصاویر بنا سکتا ہے۔اگر آپ گرافکس، ویڈیو یا کانٹینٹ پروڈکشن سے وابستہ ہیں تو جمنئی آپ کے لیے ایک بہترین مفت آپشن ہے۔
کوئل بوٹ
یہ ٹول صرف تحریری مواد کو دوبارہ لکھنے تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ اب ایک مکمل رائٹنگ اسسٹنٹ بن چکا ہے۔ یہ گرامر چیک، جملوں کو فطری بنانا، اور متن کو بہتر انداز میں دوبارہ لکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اگرچہ اس کا پریمیم ورژن پیڈ ہے، لیکن روزانہ کچھ مفت کوئریز کے ذریعے آپ اسے فری استعمال کر سکتے ہیں۔
آوریز اے آئی
اگر آپ ویڈیو ایڈیٹنگ یا اسکرپٹ رائٹنگ میں کام کرتے ہیں، تو آوریز اے آئی آپ کے لیے نعمت ہے۔ یہ ٹول ویڈیوز کے لیے آٹو ٹرانسکرپٹ، سب ٹائٹلز، اور زبان کی تبدیلی میں مدد دیتا ہے۔
اس کا ایک فری ڈیمو ورژن بھی دستیاب ہے، جس سے آپ اس کی صلاحیتوں کو بغیر ادائیگی کے آزما سکتے ہیں۔
کے لنگ اے آئی
یہ انقلابی ٹول صرف ٹیکسٹ سے ویڈیو تیار کرتا ہے۔ بس اپنی تحریر ڈالیں، اور چند منٹوں میں یہ آپ کے لیے ایک منفرد ویڈیو تیار کر دے گا۔
یہ مکمل طور پر فری ہے، جسے کانٹینٹ کری ایٹرز اور سوشل میڈیا صارفین ایک تحفے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔










