اہم ترین

امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے خلاف قرارداد منظور

امریکی سینیٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سخت ٹیرف پالیسیوں کے خلاف ایک قرارداد منظور کر لی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں قرار داد 47 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے پاس ہوئی، ٹرمپ ہی کی جماعت ریپبلکن پارٹی کے 4 سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ ووٹ دیا۔

سینیٹ کی اس علامتی قرارداد سے ریپبلکن پارٹی میں اختلافات اور صدر کے یکطرفہ اختیارات پر عدم اطمینان ظاہر ہوتا ہے۔ منظور ہونے کے بعد یہ ایوانِ نمائندگان کو بھیجی جائے گی، لیکن وہاں کی ریپبلکن قیادت نے اسے پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ حال ہی میں ایشیا کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ صدر نے اعلان کیا کہ امریکہ چینی مصنوعات پر ٹیرف 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دے گا، اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

پاکستان