اہم ترین

چین کا خلائی مشن 4 چوہوں اورکم عمر ترین خلا باز کے ساتھ روانہ

چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ کردیا۔ جس کی خاص بات اس میں موجود 4 چوہے اور کم عمر ترین خلاباز کی موجودگی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق نیا چینی مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کیلئے بھیجا گیا ہے۔ اس میں 3 خلاباز اور 4 لیب ماؤس (چوہے) بھی شامل ہوں گے۔ مشن کے کمانڈر 48 سال کے ژانگ لو ہوں گے، جو پہلے شینزو-15 مشن میں بھی جا چکے ہیں۔ ان کے ساتھ ژانگ ہونگ ژانگ پے لوڈ اسپیشلسٹ اور وو فیئی بطور فلائٹ انجنیئر شامل ہیں۔ وو فیئی کی عمر 32 سال ہے۔ اس طرح وہ چین کے سب سے کم عمر خلا باز بن گئے ہیں۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں ہر 6 ماہ میں 3 نئے خلائی مسافر بھیجے جاتے ہیں، جو پرانے عملے کی جگہ لیتے ہیں۔ اس مشن میں 4 چوہے (2 نر اور 2 مادہ) بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ یہ چین کے پہلے جانور ہوں گے، جن پر خلا میں مختلف تجربات اور مشاہدات کئے جائیں گے۔

۔ واضح رہے کہ سوویت یونین نے1957 میں ایک کتا پہلی بار زمین کے مدار میں بھیجا تھا۔ امریک اور فرانس نے 1940 اور 1960 کی دہائی میں بندر اور دیگر جانور بھیجے تھے۔ اس کے علاوہ مینڈھک، مچھلی کیڑے مکوڑے اور خرگوش جیسے جاندار بھی حیاتیاتی اور ارتقائی مطالعے کے لیے بھیجے گئے۔

 چین پہلے ہی مریخ اور چاند پر روبوٹک روور اتار چکا ہے۔ اب اس کا ہدف 2030 تک انسانوں کو چاند پر بھیجنا اور وہاں ایک بیس قائم کرنا ہے۔ اس کے لیے چین نے لانیو نامین لونر لینڈر اور مینگزو نامی انسان بردار خلائی جہاز کا تجربہ کر رہا ہے۔ کم

پاکستان