حکومت نے آئندہ 15روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیاگیاہے۔ جس کے بعد یکم نومبر سے اب پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 265روپے 45پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کی قیمت میں 3 روپے دو پیسے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ اس طرح یکم نومبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278روپے 44پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔











