بالی ووڈ اداکارہ ہمی گوتم کا کہنا ہے کہ کئی بار لڑائی شور سے نہیں بلکہ خاموشی سے لڑی جاتی ہے۔ اگر آپ سچے ہیں تو لوگ خود بخود آپ کے ساتھ آ جاتے ہیں۔
بالی وُڈ اداکارہ یمی گوتم ایک بار پھر ایک طاقتور کردار کے ساتھ پردے پر نظر آنے والی ہیں۔ ان کی نئی فلم حق میں وہ شازیہ نامی ایک ایسی عورت کا کردار نبھا رہی ہیں جو سماج اور نظام کے خلاف اپنے حقوق اور سچائی کے لیے آواز اٹھاتی ہے۔فلم حق 7 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
یمی گوتم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انہیں یہ کہانی ملی، تو وہ اپنے اسکول کے زمانے میں لوٹ گئیں جب انہوں نے پہلی بار اخبار میں شاہ بانو کیس کے بارے میں پڑھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ بانو کے چہرے پر دکھ اور درد آج تک یاد ہے۔ جب یہ فلم میرے سامنے آئی، تو مجھے لگا جیسے یہ کہانی صرف ایک کردار نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ فلم دستاویزی انداز میں نہیں بلکہ ایک اثر انگیز اور بامعنی کمرشل فلم کے طور پر پیش کی جائے۔
یامی گوتم کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسے خاندان سے ہوں جہاں عورتیں بہت مضبوط ہیں۔ ماں، بہن، شوہر اور والد — سب نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ کئی بار لڑائی شور سے نہیں بلکہ خاموشی سے لڑی جاتی ہے۔ اگر آپ سچے ہیں تو لوگ خود بخود آپ کے ساتھ آ جاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے ہمیں کسی تنازع میں نہیں پڑنا، بلکہ گفتگو شروع کرنی ہے۔ اگر فلم لوگوں کو سوچنے اور بحث کرنے پر مجبور کر دے، تو یہی سنیما کا اصل مقصد ہے۔
فلم میں یمی کے ساتھ عمران ہاشمی سمیت کئی اہم فنکار موجود ہیں۔ان کے مطابق سبھی اداکار اپنے کردار کے تئیں ایماندار تھے۔ جب ہر کردار سچائی سے نبھایا جائے تو کہانی خود بخود اثر ڈالتی ہے۔اس سین میں میں صرف شازیہ نہیں تھی، بلکہ ان سب عورتوں کی آواز تھی جنہوں نے کبھی نہ کبھی ظلم یا ناانصافی جھیلی ہے۔ میں نے یہ سین ایک ہی ٹیک میں کیا تھا، اور آج بھی اسے یاد کر کے دل بھر آتا ہے۔










