بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے 60ویں سالگرہ کے موقع پر فینز کے لیے بڑا تحفہ سامنے آیا ہے۔ ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے ان کی انتہائی متوقع فلم کنگ کا ٹائٹل رِویل کیا اور شاہ رخ خان کا پہلا لک پیش کیا۔ یہ سدھارتھ آنند اور شاہ رخ خان کی پہلی فلم پٹھان کے بعد دوسری شراکت ہے۔
فلم میں شاہ رخ خان ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جس سے خوف اور دہشت پھیلتی ہے۔ فلم کے ٹائٹل رِویل کے موقع پر بتایا گیا کہ کردار کی شناخت “سینکڑوں ملکوں میں بدنام، دنیا نے دیا صرف ایک ہی نام — کنگ” سے ہوتی ہے۔ نئے سلور بالز، ایررنگز اور اسٹائلش انداز کے ساتھ شاہ رخ خان کا یہ روپ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
فلم میں دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کے ساتھ اہم کردار ادا کریں گی اور وہ سُہانا کی ماں کے رول میں نظر آئیں گی۔ سُہانا بھی فلم میں ایکشن سینز میں حصہ لیں گی۔
کنگ کی شوٹنگ لندن، پولینڈ، بھارت اور دنیا کے کئی دیگر مقامات پر ہوئی ہے۔ ممبئی کے محبوب اسٹوڈیوز میں جیل کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران 200 سے زیادہ اسٹنٹ پرفارمرز شامل تھے۔
فلم ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے اور 2026 میں ریلیز ہوگی۔










