اہم ترین

گووندا کا خود سے آدھی عمر کی اداکارہ سے افیئر: اہلیہ نے چپ توڑ دی

بولی وڈ کے مشہور جوڑے گووندا اور سُنیتا آہوجا کے درمیان کئی ماہ سے چل رہی افواہوں اور علیحدگی کے مسائل پر آخرکار سنیتا آہوجا نے چپ توڑ دی ہے۔

چند مہینوں سے گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی خبریں چل رہی تھیں، یہاں تک کہ ان کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں۔ لیکن اس جوڑی نے گنیش چتورتی کے موقع پر ایک ساتھ آ کر ان افواہوں کا بھرپور طریقے سے تردید کی۔ اب سنیتا آہوجا نے ایک معروف شو میں شرکت کر کے ان افواہوں پر کھل کر بات کی۔

سنیتا آہوجا نے گووندا کے ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ افیئر کی افواہوں پرکہا کہ میں نے میڈیا سے کئی بار کہا ہے کہ میں نے بھی یہ سنا ہے، لیکن جب تک میں اپنی آنکھوں سے نہ دیکھوں یا رنگے ہاتھوں نہ پکڑوں، میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ میں نے سنا ہے کہ وہ ایک مراٹھی ایکٹریس ہے۔

سنیتا آہوجا نے اس موقع پر اپنی وِلاگنگ پر کہا کہ یہ واقعی بہت اچھا چل رہا ہے۔ وِلاگنگ شروع کرنے کے چار ماہ میں ہی مجھے یوٹیوب کا سلور بٹن مل گیا۔ ایک عورت کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے۔ خود پیسہ کمانے سے ایک الگ ہی خوشی ملتی ہے۔ شوہر پیسہ دیتا ہے، لیکن بار بار مانگنے کے بعد ایک بار دیتا ہے۔ لیکن آپ کی کمائی آپ کی اپنی ہے۔

پاکستان