اہم ترین

بچوں میں زیادہ پسینہ آنا: خطرے کی علامت یا بیماری کا اشارہ؟

عام طور پر بچوں میں زیادہ پسینہ نہیں آتا، کیونکہ ان کے پسینے کے غدودمکمل طور پر تیار نہیں ہوتے۔ لیکن اگر آپ کے بچے کو زیادہ اور بار بار پسینہ آ رہا ہے، تو یہ ایک خطرے کی علامت ہو سکتی ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

بچوں کا جسم بالغوں سے مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ ان میں پسینے کے غدود مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے، اس لیے بچے کم پسینہ چھوڑتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ گرم ماحول میں بھی پسینے سے بچا رہتا ہے، تو یہ معمول کی بات ہے۔ لیکن اگر بچے کو دودھ پیتے یا سوتے وقت زیادہ پسینہ آ رہا ہو، تو یہ غیر معمولی بات ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق، اگر بچے کو غیر معمولی طور پر زیادہ پسینہ آ رہا ہو، تو انہیں دل کی بیماری ، انفیکشنز، میٹابولک یا اینڈوکرائن ڈس آرڈر،تھائرائیڈ ہارمون کی زیادتی یا سائسٹک فائبروسس (ایک قسم کا سانس کا مسئلہ) کچھ سنگین بیماریوں کا اشارہ ہو سکتا ہے

یہ حالت بچوں کے جسم میں نمک کے اخراج کے طریقے کو بدل دیتی ہے، اور جسم معمول کے مطابق رد عمل نہیں دیتا۔

اگر آپ کو اپنے بچے میں اس طرح کے غیر معمولی علامات نظر آئیں، تو فوراً کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ اس کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے اور بروقت علاج کیا جا سکے۔

پاکستان