اہم ترین

کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے، یہ بغیر چھوڑے ہے: سلمان خان کا نیا ٹرانسفارمیشن

بالی وُڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی فٹنس سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل مداحوں نے ان کی صحت پر تشویش ظاہر کی تھی، مگر اب اداکار نے اپنے نئے باڈی ٹرانسفارمیشن سے تمام خدشات دور کر دیے۔

سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ شرٹ لیس نظر آ رہے ہیں اور ان کے ایبز نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ سلمان نے لکھا ہے کہ کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے، یہ بغیر چھوڑے ہے۔

ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اور مداحوں نے ان کے فٹ لُک کی خوب تعریف کی۔

چند ہفتے قبل سلمان خان کا بگ باس کے ویک اینڈ کے وار ایپیسوڈ سے ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں وہ بار بار کرسی کا سہارا لیتے دکھائی دے رہے تھے۔ اس ویڈیو کے بعد مداحوں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش ظاہر کی۔ بعد ازاں سلمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف لمبی شوٹنگ کی وجہ سے تھکے ہوئے تھے۔

اداکار اب اپنی آنے والی فلم “بیٹل آف گلوان” میں ایک فوجی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں وہ کرنل سنتوش بابو کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو 15 جون 2020 کو لداخ کی گلوان وادی میں بھارتی فوج اور چینی افواج کے درمیان جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

پاکستان