اہم ترین

پاکستان کرپٹو کرنسی کے استعمال اور مائننگ میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک

ایران دنیا کا چوتھا سب سے بڑا کرپٹو مائننگ ملک بن گیا ہے۔ بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود ایران میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اب تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ ایرانی اس سے وابستہ ہیں۔

تہران صوبے کی الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سی ای او اکبر حسن بکلؤ کے مطابق ملک میں تقریباً 4 لاکھ 27 ہزار مائننگ ڈیوائسز کام کر رہی ہیں، جن سے روزانہ 1400 میگا واٹ سے زائد بجلی استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے کم نرخوں کی وجہ سے غیر قانونی مائننگ کرنے والوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکومت نے غیر قانونی کرپٹو مائننگ کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ اس دوران تہران صوبے میں غیر قانونی مائننگ کرنے والے 104 فارم پکڑے گئے اور 1465 مائننگ ڈیوائسز ضبط کی گئیں۔ یہ فارم تقریباً 3360 کلو واٹ بجلی چوری کر رہے تھے۔

اکبر بکلؤ کے مطابق پاکدشت، فیروز کوہ، ملارد اور کہیجک جیسے علاقے غیر قانونی کرپٹو مائننگ کے گڑھ بن چکے ہیں۔ کچھ مائنرز زیر زمین سرنگیں کھود کر اور سبسڈی والی صنعتی پاور لائنز استعمال کر کے بجلی چوری کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب دنیا کی سب سے زیادہ قدر رکھنے والی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی مائننگ کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ادھر بلاک چین ڈیٹا فرم چینالائسس کی تازہ رپورٹ کے مطابق، کرپٹو کرنسی کے استعمال میں بھارت مسلسل تیسرے سال پہلے نمبر پر رہا ہے۔ اس فہرست میں امریکا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں 151 ممالک میں کرپٹو کے استعمال، آن چین ویلیو، ریٹیل ٹرانزیکشنز اور ٹریڈنگ والیوم کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی۔

پاکستان