اہم ترین

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 2 رنزسے شکست

ہانگ کانگ میں کھیلے جارہے سپرسکسز ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 2 رنز سے شکست دے کر میدان مار لیا۔

میچ کا آغاز پاکستانی کپتان کے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 86 رنز بنائے۔

رابن اُتھپا نے 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

بھرت چپلی نے 13 گیندوں پر 24 رنز بنائے، جبکہ کپتان دنیش کارتک نے 6 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 17 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے۔

پاکستان نے 87 رنز کے ہدف کا تعاقب پر اعتماد انداز میں شروع کیا۔ محض 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے تھے، مگر اسی دوران بارش نے میچ کا مزہ کرکرا کر دیا۔ بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔

جب ڈک ورتھ لوئس اصول کے مطابق نتیجہ نکالا گیا تو پاکستان کا اسکور بھارت سے 2 رنز کم رہا، اور یوں فتح بھارت کے نام رہی۔

پاکستان