اہم ترین

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

وزیراعظم کی ورچوئل صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی، تاہم قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں صوبوں کے شیئر ختم کا ایجنڈا شامل نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ میں 27ویں آئینی ترمیم پر بریف کیا گیا۔ آئینی ترمیم بل 48 شقوں پر مشتمل ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کے قیام کا نکتہ تھا، آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں ججز کے ٹرانسفر پر اعتراض اُٹھایا گیا، بل میں تجویز ہے کہ ججوں کے تبادلوں کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے گا۔

وزیر قانون نے بتایا کہ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی، بل کی منظوری کے لیے حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ شریک ہوگی، قانون و انصاف کی مشترکہ قائمہ کمیٹی تمام جماعتوں سے رائے لے گی۔

پاکستان