شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کنگ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن ولن کا کردار نبھائیں گے۔
ابھیشیک بچن اور شاہ رخ خان کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔دونوں پہلے بھی فرح خان کی فلم ہیپی نیو ایئر میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں۔ مگر اس بار دونوں پردے پر ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن فلمی کیریئر میں پہلی بار مکمل منفی رول میں دکھائی دیں گے۔ ابھیشیک اس کردار کے لیئے شروع میں ولن کا کردار کرنے میں ہچکچا رہے تھے۔ لیکن شاہ رخ خان نے ہی انہیں یہ چیلنج قبول کرنے کے لیے آمادہ کیا۔ اگر شاہ رخ کا اصرار نہ ہوتا تو شاید ابھیشیک یہ قدم نہ اٹھاتے۔
ابھیشیک بچن ایک تیز دماغ مگر ظالم ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو شاہ رخ کے کردار کے ماضی سے جڑا ہوا ہے۔سہانا خان کا کردار ایک نئی نسل کی نمائندگی کرتا ہے جو اپنے والد (شاہ رخ کے کردار) کے پرانے گناہوں کا سامنا کرتی ہے۔










