پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں ہرا کر 3 میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی ۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جو بہتر نہ رہا 38ویں اوور میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 143 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔۔
جنوبی افریقا کی بیٹنگ
جنوبی افریقا کے اوپنرز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔ 72 رنز پر پروٹیز کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔۔ جس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔اور اس کے بعد پوری ٹیم 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پچھلے میچ میں سینچری اسکور کرنے والے کوئنٹن ڈی کاک نے نصف سینچری سکور کی۔ وہ 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر پریٹوریس نے 39 رنز سکور کیے۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی کریز پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 38 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے سپنر ابرار احمد نے 4 جب کہ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور سلمان آغا ک حصے میں ایک ایک وکٹ ملی ے 18، 18 رنز دے کر دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ فخر زمان کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے ۔۔ جس کے بعد بابر اعظم اور صائم ایوب نے ٹیم کو سنبھالا۔۔ دونوں نے 65 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
بابر اعظم 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔۔ 130 رنز پر صائم ایوب بھی آآٹ ہوگئے۔۔ انہوں نے 77 رنز بنائے۔۔
صائم کے بعد رضوان نے سلمان علی آغا کے ساتھ مل کرٹیم کو فتح دلائی۔۔











