اہم ترین

پرانے پکسل کو ملے نئے فیچر! کال ریکارڈنگ آن، اے آئی ٹولز کا اضافہ

گوگل نے جہاں نئے آنے والے پکسل 10 اے کی تیاری تیز کردی ہے، وہیں پرانے پکسل صارفین کیلئے بھی بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ کمپنی نے آخرکار نیٹو کال ریکارڈنگ فیچر فعال کرنا شروع کر دیا ہے

نائن ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کے فون میں گوگل فون ایپ کے تازہ ترین ورژن (198) کے بعد کال ریکارڈنگ کا آپشن خودبخود نمودار ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ نومبر میں فیچر ڈراپ انسٹال کرنے والے صارفین کو یہ فیچر پہلے مرحلے میں ملا ہے جبکہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے بھی اپڈیٹ وصول کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق، یہ سہولت پکسل 6 سے آگے کے تمام سپورٹڈ ماڈلز تک پہنچ جائے گی، یعنی پکسل 7 اور پکسل 8 سیریز کے صارفین بھی چند دن میں اس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

قانونی تقاضوں کے مطابق کال ریکارڈنگ شروع ہوتے ہی دوسری جانب موجود شخص کو وارننگ ٹون یا میسج سنایا جائے گا، جسے بند نہیں کیا جا سکتا۔

اس ہفتے جاری ہونے والے نئی پکسل فیچر ڈراپ میں ایک نیا ری مکس ٹول بھی شامل ہے، جو میسیجز یپ کے اندر تصاویر کو نینو بنانا ماڈل کے ذریعے نیا اسٹائل دیتا ہے۔

اس کے علاوہ اےآئی پر مبنی نوٹیفیکیشن سمریز اور اسکیم الرٹ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے جو مشکوک چیٹ میسجز پر صارف کو پیشگی خبردار کرے گا۔

پاکستان