اہم ترین

گوگل کا نیا دھماکا: انسانوں کی طرح سوچ کرکھیلنےوالا اے آئی ایجنٹ سائما 2لانچ

گوگل ڈیپ مائنڈ نے اپنا نیا اے آئی ایجنٹ سائما2 لانچ کردیا ہے ، جو گزشتہ سال مارچ میں سامنے آنے والے سیما کا زیادہ طاقتور اور ذہین ورژن ہے۔ اس بار معاملہ صرف ٹاسک پورا کرنے تک محدود نہیں بلکہ سیما 2 اب سوچتا، سمجھتا ، دلیل دیتا اور منصوبے بناتا ہے۔۔ یہاں تک کہ صارف سے چیٹ بھی کر سکتا ہے۔

یہ نیا ایجنٹ گوگل کے جمنئی ماڈلز سے چلتا ہے اور ڈی 3 اوپن ورلڈ گیمز کو ایسے کھیلتا ہے جیسے کوئی ماہر گیمر۔ سب سے دلچسپ بات یہ کہ سیما 2 اپنے تجربات سے وقت کے ساتھ خود بہتر ہوتا جاتا ہے۔

ڈیپ مائنڈ کی تفصیلات کے مطابق، سائما2 گیم اسکرین سے ملنے والی بصری معلومات اور انسانی ہدایات دونوں کو ملا کر ایک مکمل پلان بناتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کہیں کہ “میرے لیے پناہ گاہ بناؤ” یا “سرخ گھر تلاش کرو”، تو یہ پہلے مقصد کو سمجھتا ہے، پھر درمیانی اقدامات خود طے کرتا ہے، اور آخر میں ماؤس اور کی بورڈ کی طرز پر کارروائیاں انجام دیتا ہے۔

سائما2 کی سب سے بڑی اپ گریڈز میں سے ایک اس کی جنرلائزیشن صلاحیت ہے—یعنی ایسے گیمز میں بھی اچھا پرفارم کرنا جن پر اسے پہلے کبھی نہیں سکھایا گیا۔

مائن ڈوجو (مائن کرافٹ) کے ریسرچ ورژن اور آسکا (وائکنگ) جیسے سروائیول گیم میں بھی اس نے پچھلے ورژن سے بہتر نتائج دکھائے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ اب زیادہ ذہین، زیادہ لچکدار اور زیادہ سمجھ دار ہو چکا ہے۔

ان تمام چیزوں کے ساتھ سائما2 اب ملٹی موڈل پرامپٹس بھی سمجھتا ہے۔ یعنی آپ ایموجی دکھا کر کسی بھی درجنوں زبانوں میں کہہ سکتے ہیں “یہ چیز بنا دو!” ۔

اس کے علاوہ، یہ ایک گیم میں سیکھے گئے تصور کو دوسرے گیم میں بھی استعمال کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر مائننگ کی سمجھ کو کسی دوسرے گیم میں ہارویسٹنگ پر لاگو کرسکتا۔

اس بار ڈیٹاسیٹ میں انسانی ہدایات کے ساتھ ساتھ جیمنئی کی آٹو جنریشن اینوٹیشن بھی شامل ہے۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جب بھی سائما2 کوئی نئی حرکت یا مہارت سیکھتا ہے، وہ ڈیٹا خود ہی اپنی اگلی نسل کی تربیت میں شامل کر لیتا ہے۔یعنی جتنا زیادہ کھیلتا جائے گا، اتنا ہی بہتر ہوتا جائے گا۔

ڈیپ مائنڈ کے مطابق فی الحال سائما 2 میں بہت زیادہ دیر تک یاد رکھنے کی صلاحیت محدود ہے۔ بہت لمبے اور پیچیدہ پلان بنانا ابھی بھی چیلنج ہے۔ اس میں انتہائی باریک اور تفصیلی فزیکل کنٹرولز موجود نہیں۔ انسب کےباوجود واضح ہے کہ سیما 2 گیمز کی دنیا میں اے آئیکا نیادروازہ کھول رہا ہے۔

پاکستان