فیروز خان کے گھر کا ڈراما ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے ۔ اداکار کی سابق اور موجودہ اہلیہ میں کڑوے جملوں اور الزامات کی بوچھاڑ ہوئی ہے۔
انسٹاگرام پر ہونے والی جنگ سابق اہلیہ علیزہ سلطان کی بڑی معصومانہ سی درخواست سے ہوئی کہ براہِ کرم بچوں کے سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھجوا دیں۔
بس جی، یہ ایک لائن تھی اور دوسری طرف ڈاکٹر زینب کا غصہ ایسے بھڑکا جیسے کسی نے پریشر ککر کا ڈھکن اٹھا دیا ہو!
ڈاکٹر زینب نے فوراً کمنٹ تھام کر علیزہ کو ایسا جواب دیا کہ فالوورز بھی حیران، ہکا بکا اور کچھ تو چائے لے کر بیٹھ گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھئی اس طرح کی باتیں عوامی پلیٹ فارم پر نہیں ہوتیں۔ آپ تو پہلے ہی فیروز کو ذہنی نزلہ، کھانسی اور بخار سب کچھ دے چکی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتا دیا کہ علیزہ مختلف نمبرز سے میسیجز بھیج رہی ہیں، انہوں نے علیزہ کے ہارمونل مسائل کا حل بھی تجویز کر دیا ۔۔ کہا کہ شادی کرلیںم، آپ کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے!
آخری وار میں ڈاکٹر زینب نے ایک فُل ڈرامائی دھمکی بھی دے ڈالی کہ اگر آپ باز نہ آئیں تو میں بھی آپ کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لے آؤں گی۔
اب فالوورز کا انتظار ہے کہ فیروز خان خود کب اس اسکرپٹ میں انٹری دیں یا پھر اگلا سین بھی انسٹاگرام کمنٹس میں ہی چلے گا؟











