اہم ترین

مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے والی بس اور ٹینکر کا تصادم، 42 عمرہ زائرین جاں بحق

مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے والی بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم سے 42 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ تمام افرادکا تعلق بھارت سے تھا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مکہ سے مدینہ جانے والی بس مفریحات کےمقام پر ڈیزل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔

اطلاعات کے مطابق کئی زائرین موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

سعودی حکام اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور بچاؤ و امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ واقعے میں اب تک 42افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی کاچکی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ سے ہے۔

پاکستان