اہم ترین

مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمنس نہیں آرہی : سلمان علی آغا

پاکستان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمنس نہیں آرہی ہے، کوشش کرتے ہیں کہ صائم ایوب اور میں دونوں باؤلنگ کریں۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوبے کے درمیان سہ ملکی ٹی20 سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جو حکمتِ عملی گزشتہ میچز میں کامیاب رہی ہے، اسے ہی آگے لے کر چلیں گے۔

 قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمنس نہیں آرہی ہے، کوشش کرتے ہیں کہ صائم ایوب اور میں دونوں باؤلنگ کریں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہترین کمبی نیشن ہے، ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی شامل ہیں، سہ فریقی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز میں اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے ہیں، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے، اسی کو لے کر چلیں گے۔

پاکستان