اہم ترین

کنگنا رناوت کا سیاسی کیرئیر داؤ پر : معاملہ عدالت میں چلا گیا

بھارتی اداکارہ اور بی جے پی رہنما کنگنا رناوت کی منڈی لوک سبھا نشست سے جیت کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج ہماچل پردیش ہائی کورٹ ایشوز فریم کرے گا، جس کے بعد مقدمے کی باقاعدہ شروعات ہوگی۔

کنگنا رناوت 2024 کےعام انتخابات میں ریاست ہماچل پردیش کے علاقےمنڈی سےبی جے پی کےٹکٹ پر کامیاب قرار پائی تھیں ۔ انہوں نے کانگریس کے وِکرمادتیہ سنگھ کو تقریباً 74,755 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ان کے کل ووٹ 537022 تھے، جبکہ وکرمادتیہ سنگھ نے 462267 ووٹ حاصل کئے تھے ۔

کنگنا رناوت کی جیت کے خلاف مقامی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے سابق امیدوار کا نام غلط طریقے سے خارج کیا، جس کی وجہ سے انتخابی عمل یکطرفہ ہوگیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر نام غیرقانونی طور پر مسترد نہ کیا جاتا تو انتخابی نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

درخواست گزار نے عدالت سے انتخاب کالعدم قرار دینے اور منڈی میں دوبارہ پولنگ کرانے کی اپیل کی ہے۔

ہائی کورٹ یہ طے کرے گا کہ کیس میں کن نکات پر سماعت آگے بڑھائی جائے گی اور آیا الیکشن کمیشن و دیگر حکام سے اضافی وضاحت طلب کی جائے یا نہیں۔

پاکستان