اہم ترین

رنویر سنگھ کی فلم دھُرندھر کا ٹریلر ریلیز: سنجے دت کی انٹری نے مچایا تہلکا

بولی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم “دھُرندھر” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ 4 منٹ 7 سیکنڈ پر مشتمل یہ ٹریلر ایکشن، پاورفل ڈائیلاگز اور زبردست جذبات سے بھرپور ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکا مچا دیا۔

ٹریلر کی شروعات ارجن رامپال کے دھماکے دار ڈائیلاگ سے ہوتی ہے، جہاں وہ آئی ایس آئی کے میجر اقبال کے کردار میں نظر آتے ہیں۔

ایک منظر میں وہ ایک شخص کو ٹارچر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میجر اقبال جس پر مہربان ہو جائیں، اُس کا مستقبل بدل جاتا ہے۔

اس کے بعد انٹری ہوتی ہے فلم کے مرکزی کردار رنویر سنگھ کی، جو فلم میں ایک خفیہ ایجنٹ کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ایکشن سیکوینس اور ان کا جدت بھرا انداز ٹریلر کا سب سے بڑا ہائی لائٹ بن چکا ہے۔

فلم میں آر مادھون نے اجے سانیال کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا ایک ڈائیلاگ منہ توڑنے کے لیے مُٹھی بند کرنا ضروری ہے، ٹریلر میں خاص توجہ کھینچتا ہے۔

اکشے کھنہ رحمت ڈکیت کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کا ڈائیلاگ جو وعدہ کیا گیا، اسے بھولنے کی گستاخی مت کرنا، رحمت ڈکیت کی دی ہوئی موت بڑی خوفناک ہوتی ہے۔

ٹریلر کا سب سے بڑا سرپرائز سنجے دت کی پاورفل انٹری ہے۔ ان کا اسکرین پریزنس، بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ، ٹریلر کو نئی بلندی پر لے جاتا ہے۔

پاکستان