اہم ترین

سہ ملکی ٹی20 سیریزسے پہلے سری لنکا کو دھچکا، کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی وطن روانہ

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی ٹی20 سیریزسے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا اور اہم کھلاڑی اسیتھا فرنانڈو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے فوری طور پر وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے۔ کپتان چارتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنانڈو صحت کی ناسازی کے سبب واپس چلے گئے ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے اور انہیں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل صحت یاب ہونے کا اچھا وقت مل سکے۔

چارتھ اسالنکا کی غیر موجودگی میں، تجربہ کار کرکٹر ڈسن شناکا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ اسیتھا فرنانڈو کی جگہ پون رتھنائیکے کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ان اہم تبدیلیوں کے بعد ڈسن شناکا کی قیادت میں سری لنکن ٹیم کی کارکردگی سیریز میں توجہ کا مرکز رہے گی۔

پاکستان