راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر اپنےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
زمبابوے کی بیٹنگ
زمبابوے کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار 72 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اوپنر کے پویلین واپس لوٹتے ہی دیگر بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں نے مہمان ٹیم کے بیٹرز کو مسلسل پریشر میں رکھا اور زمبابوے ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی۔
زمبابوے کی جانب سے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے شاندار 49 رنز کی اننگز کھیلی، مارونامی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ کپتان سکندر رضا 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بابر پھر ناکام، فخر نے میچ بچایا
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ 27 رنز پر صاحبزادہ فرحان کی صورت میں پاکستان کی پہلی وکٹ گری۔ بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔کپتان سلمان علی آغا ایک رن بناکرچلتے بنے۔
پاکستان کے 3کھلاڑی 30 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے۔ 54 رنز پر جب صائم ایوب آؤٹ ہوئے تو ایسا لگتاتھاکہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔
مشکل صورت حال میں فخر زمان اور عرفان خان نے ٹیم کو سنبھالا اور فتح کی جانب گامزن کیا۔ دونوں نے61 رنزکی پارٹنرشپ قائم کی۔
پاکستان کو پانچواں نقصان 115 رنز ہوا ۔ فخر زمان نے 32 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ عثمان خان 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عثمان خان 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔











