اہم ترین

ٹی20 ورلڈ کپ2026 کے شیڈول کا اعلان: پاک بھارت ٹاکرا 15 فروری کو ہوگا

آئی سی سی نے 2026 مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ می ہیں اور باہمی ٹاکرا 15 فروری کو ہوگا ۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے جاری کردہ باضابطہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ سات فروری سے آٹھ مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ بکہ پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا ۔

میگا ایونٹ کے لئے فارمیٹ وہی ہے جو 2024 کے ٹورنامنٹ میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں تھا، جہاں 20 ٹیموں کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی، جہاں انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر ایٹ کے ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی جس کے بعد فائنل ہوگا۔

پاکستان 7 فروی کو نیدرلینڈز کے خلاف ، 10 فروری کو امریکا، 15 فروری کو بھارت اور 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

اگر انڈیا گروپ مرحلے سے آگے بڑھتا ہے تو اس کے تین سپر ایٹ میچ احمد آباد، چنئی اور کولکتہ میں ہوں گے۔ اگر وہ سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو میچ ممبئی میں ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ آئی سی سی نے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کولمبو یا کولکتہ کو شارٹ لسٹ کیا ہے اور یہ اس پر منحصر ہے کہ سری لنکا اور پاکستان کوالیفائی کرتے ہیں یا نہیں۔ فائنل احمد آباد میں ہوگا، لیکن اگر پاکستان کوالیفائی کرتا ہے تو امکان ہے کہ یہ کولمبو میں ہوگا۔

پاکستان