بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹر ویراٹ کوہلی نے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد دونوں ٹیمیں اب ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے۔ سیریز کے پہلا میچ ویرات کوہلی کے لئے بہت اہم تھا۔
ویراٹ کوہلی نے 120 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 135 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 11 چوکے اور 7 شاندار چھکے لگائے ۔
ویراٹ کوہلی کی یہ سنچری ون ڈے انٹر نیشنل میں ان کی 52 ویں سنچری تھی۔ اس طرح انہوں نے سچن ٹندولکر کو کسی بھی ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سینچریز اسکور کرنے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس طرح ویراٹ کوہلی کی یہ سینچری انٹرنیشنل کرکٹ میں 7000ویں انٹرنیشنل سینچری ہے۔ اب تک ٹیسٹ فارمیٹ میں 5582 ، ون ڈے میں 2203 جب کہ ٹی 20 میں 215 سینچریاں بن چکی ہیں۔
ریکارڈز کے مطابق پہلی سینچری 1877 میں آسٹریلیا کے چارلس بینرمین نے لگائی۔ 1000ویں سینچری آسٹریلیا کے ایان چپیل نے 1968 میں لگائی۔ 2000ویں سینچری 1990 میں آسٹریلیا کے ڈین جونز نے بنائی۔
اسی طرح 3 ہزارویں سینچری 2001 میں آسٹریلیا کے اسٹیو وا ، 4 ہزارویں سینچری 2007 میں سری لنکا کے سنگاکارا ، 5 ہزارویں سینچری 2014 میں نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر نے لگائی۔
انٹرنیشنل مقابلوں میں 6 ہزارویں سینچری بنانے کا اعزاز 2019 میں کے ایس وکرماسیکارا اور 7 ہزارویں سینچری ورات کوہلی کے حصے میں آیا۔











